ایشیا کپ 2025 کے اختتام پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی ٹیم کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ٹرافی وصول نہ کرنا کھیل کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پیش آنے والے واقعات مایوس کن تھے، ہاتھ نہ ملانا بھی کرکٹ اسپرٹ کے خلاف ہے۔ "بھارتی ٹیم کو جیسی ہدایات ملتی ہیں وہ ویسا ہی عمل کرتے ہیں، اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا،” سلمان علی آغا نے کہا۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ معلوم نہیں یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا، تاہم امید ہے کہ دیگر ٹیمیں آئندہ ایسا رویہ اختیار نہیں کریں گی۔
سلمان علی آغا نے اپنی فائنل میچ فیس بھارتی حملے میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔
شکست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا، کھلاڑیوں پر فخر ہے لیکن آخری اوورز میں کارکردگی توقع کے مطابق نہ رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos