تہران میں اسرائیل کا بڑا جاسوس انجام کو پہنچ گیا

تہران: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے ہی شہری کو سزائے موت دے دی۔

ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت بہمن چوبی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسرائیل کے "اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک” قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بہمن چوبی پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے کو حساس معلومات فراہم کرتا رہا۔ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے مجرم قرار دے کر سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔