نئی دہلی: ایشیا کپ کی فتح کو "آپریشن سندور” سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس نے مؤقف اپنایا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے جوڑنا ناقابلِ قبول ہے۔ رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ اگر میچ کھیلا گیا تو اسے کھیل کی روح کے مطابق ہونا چاہیے تھا، نہ کہ سیاسی پروپیگنڈے میں ڈھال دیا جاتا۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے کہا کہ مودی ہر معاملے کو سیاست اور تقسیم کی نظر کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ کھیل کو بھی نفرت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کرکے تنازع کھڑا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos