غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے النصیرات میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جس میں متعدد افراد جاں بحق اور کم از کم 9 زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 140 حملے کیے گئے، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں مکانات، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شدید غذائی قلت کے باعث ڈھائی ماہ کے شیرخوار سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
دوسری طرف امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس آر او کھننہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پٹیشن جمع کرا دی ہے، جسے 47 ڈیموکریٹ ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos