مظفرآباد: احتجاج کی ناکامی کے بعد مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا پرتشدد چہرہ بے نقاب ہو گیا،آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کی ناکامی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے پرامن شہریوں پر حملہ کردیا جس میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہڑتال کی ناکامی کے باعث خلل ڈالنے والے عناصر نے پرتشدد کارروائیوں کا سہارا لیا،مسلح شرپسندوں نے پرامن احتجاج کی آڑ میں اسلحے کا بھی استعمال کیا،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا-
ذرئع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos