ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو سنجیدہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو "مسترد شدہ ریاست” قرار دیا اور کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ دراصل کھلی جارحیت اور غداری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ قطر پر حملے کے بعد خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی سے متعلق پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔
سابق انٹیلی جنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت کی بھی کوئی ضرورت پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ بعدازاں اسرائیلی وزیراعظم نے اس واقعے پر قطر سے معافی بھی مانگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos