پاکستان کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی اور حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں سے بے دخلی اور حقوق کی کمی کا شکار ہیں۔ حالیہ دنوں میں میانمار کی ریاست رخائن میں پرتشدد کارروائیوں نے صورتحال کو اور بھی سنگین کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہوئے اور انسانی بحران مزید بڑھ گیا۔

عاصم افتخار نے عالمی برادری سے یکجہتی کے وعدوں کو عملی اقدامات میں بدلنے پر زور دیا۔