بھارت نے ایشیا کپ کے بعد اب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاسی رنگ دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ جس طرزِ عمل کا آغاز ایشیا کپ میں کیا گیا تھا، وہی طریقہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی اپنایا جائے گا۔ ان کے مطابق فرق صرف اتنا ہوگا کہ اس بار مقابلے خواتین کے درمیان ہوں گے لیکن رویہ وہی رکھا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بھی کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا 5 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos