کرکٹرز کے این او سی پر کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کا رابطہ

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس معاملے کا مثبت حل نکل آئے گا اور پاکستانی کرکٹرز بی بی ایل میں حصہ لے کر لیگ کی قدر میں اضافہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کچھ وقت کے لیے روک دیے ہیں اور یہ صرف انہی کھلاڑیوں کو جاری ہوں گے جو قومی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت سات پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل میں شامل ہیں، جس کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔