فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

احمدآباد ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر

احمد آباد: بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

احمد میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اسے ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جسٹن گریوز 32، شائے ہوپ 26 اور کپتان روسٹن چیز 24 رنز بناکر کچھ دیر ہی مزاحمت کرسکے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔