اسرائیلی ڈرون کا لبنان میں اقوام متحدہ امن دستے پر حملہ

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) پر اسرائیلی فوج کے ڈرون سے دستی بم گرائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب امن دستہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے قریب لبنانی فوج کے ساتھ گشت میں مصروف تھا۔

یونیفیل کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے چار دستی بم پھینکے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ امن مشن نے اس علاقے میں اپنی موجودگی سے قبل ہی اسرائیلی فوج کو آگاہ کر دیا تھا۔

امن مشن لبنان میں جنگ بندی کے بعد لبنانی افواج کی مدد اور سرحدی امن یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔