حماس کے ردعمل پر اسرائیل نے غزہ آپریشن مؤخر کردیا

حماس کے ردعمل پر اسرائیل نے غزہ آپریشن مؤخر کردیا

اسرائیل نے حماس کے ردِعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر فوری عملدرآمد شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق چیف آف اسٹاف کی زیرِ صدارت اجلاس میں یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سدرن کمانڈ کو تمام ضروری اختیارات تفویض کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو فی الحال روک دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب اپنی کارروائیاں دفاعی حکمتِ عملی میں تبدیل کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے دونوں فریقین پر ٹرمپ معاہدے پر فوری عمل کی تاکید کرتے ہوئے اسے امن کے قریب لانے والی پیش رفت قرار دیا۔

جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر نے بھی حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔