قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنی دلہنیا کو گھر لے آئے ، اور اس موقع پر دوستوں و اہلِ خانہ نے انہیں خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دیں۔
سوشل میڈیا پر ابرار احمد کی بارات اور شادی ہال پہنچنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ چند تصاویر میں انہیں سیلون میں تیاری کے دوران بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد نے کراچی میں نکاح کیا، جب کہ ولیمہ کی تقریب 6 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔
قابلِ ذکر ہے کہ یہ نوجوان اسپنر 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos