کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا،بھارت کی بیٹنگ جا ری ہے، 14اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر63 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کوالیفائر میں اچھی کارکردگی دکھائی، آج بھی بہتر پرفارم کریں گے۔
یاد رہے کہ سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos