رام اللہ: اسرائیلی افواج نے الرام کے علاقے میں واقع فلسطینی فٹبال فیڈریشن (پی ایف اے) کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
پی ایف اے کے مطابق یہ کارروائی فلسطینی کھیلوں اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیل کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی متعدد بار اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جب کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن کو اپنی سرزمین پر بین الاقوامی میچز کرانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
پی ایف اے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی کھیلوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos