امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250 ویں سالگرکے موقع پر ورجینیا میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ رقص کر کے شرکاء کو محظوظ کر دیا۔
تقریب میں موجود بحریہ کے اہلکاروں اور مہمانوںنے ٹرمپ کے رقص پر زور دار تالیاں بجا کر داد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب ہمیں زمینی راستوں سے ہونے والی اسمگلنگ پر بھی توجہ دینی ہوگی۔‘‘
تقریب کے دوران بحریہ بینڈ کی موسیقی اور حاضرین کا جوش ماحول کو مزید پرجوش بناتا رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos