پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے صدر امانوئل میکرون نے منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاکورنو نے یہ عہدہ سنبھالنے کے محض 26 دن بعد ہی استعفیٰ دیا۔ ستمبر 2025 میں فرانسوا بائرو کی پارلیمنٹ سے اعتماد کی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کی وجہ سے حکومت ختم ہو گئی تھی۔
اس کے بعد صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو اپنی قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos