اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی خطوں کے عوام آج بھی اپنے بنیادی حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی نوآبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ نوآبادیات کے اثرات آج بھی مختلف خطوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں، جہاں اقوام کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق حاصل نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر ان خطوں میں نمایاں مثالیں ہیں جہاں عوام دہائیوں سے اس حق سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا المیہ آج بھی عالمی ضمیر اور اقوامِ متحدہ کی ساکھ کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں حقِ خود ارادیت کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نوآبادیاتی نظام کے مکمل خاتمے کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی ادارے کی ساکھ اسی وقت بحال ہوگی جب وہ اپنے وعدوں اور قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos