فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

حماس، اسرائیل مذاکرات: ثالث اور فریقین جنگ بندی کے مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق

الشرم الشیخ: جنگ بندی سے متعلق مذاکرات سے آگاہ ایک فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ شرم الشیخ میں حماس، اسرائیل اور ثالث مذاکرات اور اس کے طریقہ کار پر متفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پانچ نکاتی فریم ورک پراتفاق کیا گیا ہے:

  • جنگ کا اختتام – غزہ کی پٹی میں مکمل اور دیر پا جنگ بندی پر بات چیت ہوگی
  • قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ – تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مذاکرات ہوں گے
  • اسرائیل کا انخلا – مرحلوں میں اسرائیلی افواج کے انخلا پر اتفاق پیدا کیا جائے گا اور مستقبل میں حملوں کو روکنے پر بھی بات ہوگی
  • امداد کی فراہمی – بین الاقوامی نگرانی میں غزہ میں امداد کے داخلے پر بات چیت ہوگی۔
  • جنگ بندی کے بعد غزہ کا انتظام – جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی اور انتظامی امود کے مستقبل پر بات چیت ہوگی