روس کا بڑا اعلان،تین ایشیائی ممالک کے شہریوں کو فری ویزا کی سہولت

 

ماسکو:روس نے چین، سعودی عرب اور ملائیشیا کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ تینوں ممالک کے شہری مستقبل قریب میں روس کا سفر بغیر ویزا کے کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی سیاحت کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں چین نے 15 ستمبر سے روسی شہریوں کے لیے ایک سال کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کی تھی، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائیشیا کے ساتھ اسی نوعیت کے معاہدوں کو آخری مراحل میں قرار دیا تھا۔

روس کی نئی پالیسی کے تحت توقع ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی روابط میں نمایاں اضافہ ہوگا۔