کراچی بلیوز کے اوپنر صائم ایوب، جو ایشیا کپ میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے، قائداعظم ٹرافی میں شاندار انداز میں فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کے خلاف میچ میں صائم ایوب نے 89 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی زبردست اننگ کھیلی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں صائم ایوب کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، وہ ایونٹ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جن میں عمان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز شامل ہیں۔
سال 2025 میں وہ مجموعی طور پر چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، تاہم قائداعظم ٹرافی میں ان کی واپسی نے شائقینِ کرکٹ کو ایک بار پھر اُن سے امیدیں دلادی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos