آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے تازہ اسکینز کی رپورٹس حوصلہ افزا ثابت نہیں ہوئیں، جس کے بعد ان کے نہ صرف پہلے میچ بلکہ پوری ایشیز سیریز سے باہر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پیٹ کمنز نے اُمید ظاہر کی تھی کہ وہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے پرتھ ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ان کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ماہرین کے مطابق پیٹ کمنز کی عدم دستیابی آسٹریلوی بولنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا ہے، کیونکہ وہ حالیہ برسوں میں ٹیم کے سب سے مؤثر فاسٹ بولر اور قائد رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos