فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار،97 رنز پر7وکٹیں گر گئیں

کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے نویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پاکستان کے خلاف ابتدا میں مشکلات کا شکار،97 رنز پر7وکٹیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو آسٹریلوی اوپنرز نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

تاہم ساتویں اوور میں کپتان ایلیسا ہیلی 20 رنز بناکر آؤت ہوئیں تو3 گیند بعد ہی ساتھی اوپنر لچفیلڈ بھی مجموعی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 10 رنز پر پویلین لوٹ گئیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 60 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ ایلیس پیری پانچ، اینابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے دو ، رامین شمیم  نے دو جبکہ فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔