لندن: برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے، جس میں بادشاہ چارلس کے شاہی نشان کے ساتھ "ٹیوڈر تاج” شامل کیا گیا ہے۔ نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر بھی نمایاں کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس اپنی مدتِ میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
یاد رہے کہ 2023 سے برطانوی پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ان پر نیا شاہی نشان شامل کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos