غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائی ابھی مکمل ختم نہیں ہوئی۔
قوم سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں اور دشمن دوبارہ منظم ہو کر حملے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اگر قوم متحد رہی تو تمام چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos