لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔
محمد رضوان 73اور سلمان علی آغا80 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 93 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ انہوں نے 153 گیندوں پر 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔
کپتان شان مسعود نے 76، بابر اعظم نے 23، عبداللّٰہ شفیق نے 2 اور سعود شکیل نے صفر رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن موتاسامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم ان کنڈیشنز سے واقف ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل ہیں: شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos