پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 378 رنز پر آؤٹ

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے روز پاکستان کی 5 وکٹیں لنچ سے قبل ہی گر گئیں۔ محمد رضوان 75، سلمان آغا 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ نعمان علی، ساجد خان اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر موتھوسمے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے آغاز میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔