تل ابیب اور یروشلم میں 736 دن بعد اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت سے سوال اٹھایا کہ اگر معاہدہ پہلے طے پا جاتا تو زیادہ قیدی زندہ رہتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جب کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو بھی عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کی، جس کے باعث مزید جانی نقصان اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos