پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لڑکھڑا گئی، 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پاکستان کی پہلی اننگز میں 93 رنز بنانے والے اوپنر امام الحق جلدی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکے۔ تیسرے وکٹ پر عبداللہ شفیق 41 رنز پر پویلین لوٹے، جبکہ بابراعظم 42 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

کریز پر موجود سعود شکیل 38 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 14 رنز پر بولڈ ہوئے اور شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود بھی صرف 13 رنز پر آؤٹ ہوئے، جس کے ساتھ پاکستان کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 269 رنز پر ختم ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی بولنگ میں نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی بیٹنگ میں ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ سینورن متھوسوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار ہوئے۔

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز جبکہ محمد رضوان نے 75 اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔