امریکا کے پانچ بڑے خبر رساں اداروں—اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز—نے پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔
اداروں کا کہنا ہے کہ یہ نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کے اہم قومی سلامتی کے مسائل پر رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے اور صحافت کے بنیادی اصولوں کے لیے خطرہ ہیں۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ آزاد اور خودمختار پریس کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں گے اور کسی بھی صورت صحافتی آزادی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos