اٹلی کی کامیابی، اسرائیل فیفا ورلڈکپ دوڑ سے باہر

اٹلی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں اسرائیل ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

میچ سے قبل اسرائیلی ٹیم کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مظاہرے کیے گئے، جب کہ اطالوی پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسپین نے اسرائیل کی ورلڈکپ میں ممکنہ شرکت پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ میچ بین الاقوامی سطح پر خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔