واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 6 غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل سے متعلق مبینہ توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ متعلقہ افراد کی سوشل میڈیا پوسٹس اور چارلی کرک سے متعلق ویڈیو کلپس کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان کے ویزے منسوخ کیے جائیں۔
چارلی کرک، جو صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دائیں بازو کے نوجوان کارکن تھے، گزشتہ ماہ یوٹا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گردن میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان 6 افراد کے ویزے ارجنٹینا، برازیل، جرمنی، میکسیکو، پیراگوئے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos