واشنگٹن: امریکا کے 30 سے زائد نیوز اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط سے انکار کیا، جس کے بعد کئی صحافیوں نے اپنے دفاتر خالی کر دیے اور پینٹاگون کا پریس ایریا سنسان ہو گیا۔
میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو صحافتی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ روک نہیں سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے "سیاہ دن” قرار دیا۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ نئی پالیسی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ نئی ہدایات کے تحت میڈیا کو حساس مواد شائع نہ کرنے کی ہدایت دی گئی، اور پہلے کے حلف نامے کو صرف "Acknowledgement” کی شکل دے دی گئی۔
ای بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے باخبر رکھنے کی صلاحیت محدود کر دیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos