تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں ہلاک ہونے والے مغویوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے واضح کیا کہ وہ اپنی کوششیں تب تک جاری رکھیں گے جب تک تمام مغویوں کی لاشیں اسرائیل واپس نہ پہنچ جائیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق معاہدے کے تحت کچھ لاشیں واپس کی گئی ہیں، تاہم کئی اب بھی باقی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر حماس معاہدے پر عمل نہ کرے تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ غزہ امن معاہدے کے تحت حماس نے آج مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کی لاشوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور دیگر لاشوں کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos