بوگوتا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا فراہم کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر پیٹرو نے بتایا کہ یہ سونا غزہ میں زخمی بچوں کے علاج اور بحالی کے لیے مالی امداد کے طور پر بھیجا جائے گا۔
صدر پیٹرو کے مطابق کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا تاکہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی سطح پر ایک فورس تشکیل دی جا سکے۔
کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی عوام، خصوصاً بچوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ صدر پیٹرو طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے حامی اور اسرائیلی اقدامات کے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق غزہ کی تعمیر نو پر تقریباً 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی، جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کی صورت میں درکار ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos