امریکی وزیر دفاع کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

برسلز سے امریکا واپسی کے دوران وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دراڑ پڑنے پر برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

پینٹاگون کے مطابق طیارے کو احتیاطی طور پر آر اے ایف ملڈن ہال (RAF Mildenhall) میں اتارا گیا، جہاں تمام مسافر، بشمول وزیر دفاع، محفوظ رہے۔

پیٹ ہیگستھ نے ایکس پر پیغام میں کہا، ’’سب خیریت ہے، خدا کا شکر ہے، مشن جاری رہے گا۔‘‘
یاد رہے کہ فروری 2025 میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے طیارے کو بھی اسی نوعیت کے مسئلے پر پرواز منسوخ کرنا پڑی تھی۔