فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب بھی ابراہیم معاہدے میں شامل ہو جائے گا،ٹرمپ کو امید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہیم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم معاہدےکی جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں، چاہتا ہوں کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو، کئی ممالک نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعے کو فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابراہم معاہدے کی توسیع جلد متوقع ہے اور انہیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا، جس کے تحت اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو اور دیگر ممالک بھی، میرا خیال ہے کہ جب سعودی عرب شامل ہوگا تو سبھی شامل ہو جائیں گے۔“

امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں بدھ کے روز تک اُن ممالک کے ساتھ ”بہت مثبت گفتگو“ کی ہے جنہوں نے اس معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ”میرا یقین ہے کہ وہ سب بہت جلد شامل ہو جائیں گے۔“