ٹرمپ کا روس،یوکرین جنگ بندی پر زور، خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین سے جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اب خون خرابہ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کو خود کو فاتح قرار دے کر فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوما ہاک میزائل دینے کے معاملے پر غور کرے گا، تاہم امید ہے کہ جنگ بندی اس اقدام کے بغیر ہی ممکن ہو جائے گی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں اور اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو اہم قرار دیا۔