اسرائیل کا غزہ پر نیا حملہ،ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں ایک اور فضائی حملہ کیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جب متاثرہ افراد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جارحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی مصر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔