افغانستان نے پاکستان سے طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کر دی

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کر دی۔

بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سیریز کی منسوخی کی تصدیق کی گئی۔ یہ سیریز نومبر میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان مجوزہ ٹرائی سیریز سے قبل کھیلی جانی تھی۔

ذرائع کے مطابق افغان بورڈ کے فیصلے کو کھیل میں سیاسی رنگ دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک سیریز منسوخ کرنے کی واضح وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس فیصلے پر باضابطہ ردِعمل تاحال جاری نہیں کیا گیا۔