افغان طالبان نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پرشمشاد نیوز بند کردیا

کابل افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک کے دوسرے بڑے نجی ٹی وی چینل شمشاد نیوز کی نشریات اچانک بند کر دی ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر معطل کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بندش کی مبینہ وجہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنا اور طالبان حکومت کا مؤقف نشر نہ کرنا بتائی جا رہی ہے۔

تاہم طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس اقدام پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغان جرنلسٹس سینٹر نے کہا ہے کہ میڈیا پر دباؤ میں اضافہ تشویش ناک ہے اور اس اقدام سے اظہارِ رائے کی آزادی مزید محدود ہو گی۔