فائل فوٹو
فائل فوٹو

’بھارت اب پاکستان میں موجود تمام افغانوں کو اپنے پاس بلا لے‘

بھارت کی جانب سے افغانستان بالخصوص طالبان کے ساتھ دوستی اور محبت کے اظہار کے بعد عرفان پٹھان نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے تجویز دی ہے کہ بھارت اب پاکستان میں موجود تمام افغان باشندوں کو اپنے پاس بلا لے اور ان افغانوں کو بھی اپنے یہاں انے دے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

سینیئر پاکستانی صاحب حامد میر نے اس تجویز کو حیران کن قرار دیا ہے۔

حامد میر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ شیئر کی جو بظاہر بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے اکاؤنٹ سے کی گئی تاہم کمیونٹی نوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔

 

جعلی اکاؤنٹ سے پوسٹ میں لکھا گیا کہ “اب ہمیں فیصلہ کن طور پر کام کرنا چاہیے اور پاکستان میں موجود لاکھوں افغانوں کو ان تمام افغانوں کے ساتھ بھارت لانا چاہیے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔”

مذکورہ سوشل میڈیا صارف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ بھی کیا۔