پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے شاندار اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان پہلی بار PSA ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وینکوور اوپن کے سیمی فائنل میں اشعب نے انگلینڈ کے دوسرے سیڈ کھلاڑی ایڈریان والر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ میچ 68 منٹ تک جاری رہا اور اشعب نے تین کے مقابلے میں دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل کا اسکور 8-11, 11-8, 3-11, 11-5, 11-8 رہا۔

فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ انگلینڈ کے چھٹے سیڈ سیم ٹوڈ سے ہوگا۔ وینکوور اوپن PSA ورلڈ سیریز ایونٹ کا مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز ہے۔