سٹارک کی گیند یا سپیڈو میٹر کا جادو؟ فاسٹ بولر’تیز رفتار لیجنڈ‘بن گیا

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کی گیند کو سپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھا کر سب حیران رہ گئے، حالانکہ اصل رفتار عام طور پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب تھی۔

سٹارک نے میچ میں شاندار اسپیل دیا، 5 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک اہم وکٹ حاصل کی اور ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیجا۔

 

تاہم سپیڈو میٹر کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے ان کی گیند ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند کے طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔