تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ پانچ روزہ وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں شروع کرے گی، جو پہلے سے لبنان کی سرحد اور شمالی اسرائیلی بستوں میں طے ہیں۔
"ٹائمز آف اسرائیل” نے فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ مشقیں آج شام سے شروع ہو کر آئندہ جمعرات تک جاری رہیں گی اور مختلف منظر ناموں بشمول علاقے کے دفاع اور فوری خطرات کا جواب دینے کی مشق کریں گی۔
انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ دھماکوں کی آواز سنی جا سکتی ہے اور وہاں ایک جوابی قوت بھی عمل کرے گی، ساتھ ہی ڈرونز، ہوائی جہاز، بحری جہاز اور جلیل میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا۔
واضع رہے لبنان پر اسرائیلی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں، حالانکہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے.
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos