گذشتہ دو روز سے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی ٹائی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے سرخ، سفید اور نیلی دھاریوں والی ٹائی پہن رکھی تھی، جسے کئی حلقوں نے روسی پرچم سے مشابہ قرار دیا۔
ٹائی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے ساتھ روسی پرچم کی تصویر بھی لگائی گئی۔
Or maybe he was wearing the colors of America https://t.co/K1zNmVIAA5
— JD Vance (@JDVance) October 18, 2025
روسی براہِ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی کیریل دیمترییف نے بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وزیر دفاع کی تصویر روسی پرچم کے ساتھ پوسٹ کی، جسے بعض مبصرین نے امریکی وزیر دفاع کی ظاہری تاثر میں "پوشیدہ پیغام” کے طور پر لیا۔
دیمترییف نے اپنی پوسٹ میں ایک عجیب حوالہ بھی شامل کیا جو ’کیو اینان‘ نامی سازشی نظریے سے متعلق تھا۔ یہ وہ تحریک ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی حلقوں میں مقبول ہے اور جس کے مطابق "ڈیپ اسٹیٹ” یا خفیہ اشرافیہ امریکی حکومت پر قابض ہے۔
Maybe it is good that we have the same colors. 🇷🇺🤝🇺🇸 https://t.co/wfQGSjUlC5
— Kirill Dmitriev (@kadmitriev) October 18, 2025
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی دفاع میں آ گئے
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر دفاع کا دفاع کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ "ہیگسیتھ کی ٹائی کے رنگ دراصل امریکی پرچم کی نمائندگی کرتے ہیں”۔ تاہم متعدد تبصرہ نگاروں نے نشاندہی کی کہ یہی ڈیزائن تجارتی طور پر "روسی فلیگ ٹائی” کے نام سے فروخت ہوتا ہے، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا۔
کیریل دیمترییف نے وینس کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا: "شاید یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے پرچم کے رنگ ایک جیسے ہیں”۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے گذشتہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے واشنگٹن سے مزید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جدید دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos