واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے کوئی مؤثر سیکیورٹی نظام موجود نہیں ہے۔
ایک بیان میں نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ ان کے مطابق یہ صورت حال بظاہر مثالی نہیں ہے، تاہم حالیہ جنگ بندی معاہدے نے اسرائیل اور مسلم ممالک کے درمیان پائیدار امن کی بنیاد رکھ دی ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اگر حماس کی جانب سے اسرائیل پر دوبارہ فائرنگ کی جاتی ہے تو اسرائیل کو بھی جواب دینے کا حق حاصل ہے۔”
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور امریکا اس حوالے سے تمام فریقین سے رابطے میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos