فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ویمنز ورلڈ کپ : سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد  بنگلادیش کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 195 رنز بناسکی۔ کپتان نگار سلطان کے 77 اور شرمین اختر کے 64 رنز رائیگاں گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چماری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسینہ پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل سری لنکا نے حسینہ پریرا کی 85 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلادیش کو 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔نکلشیکا سلوا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، چماری اتھاپتو 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رابعہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔