کینیڈا کے شہر آشوا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسجد کے بانی رکن کے قتل کے الزام میں ان کے اپنے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 سالہ ابراہیم بالا کے قتل کے الزام میں ان کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا تھا، جب ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر مقامی مسلم کمیونٹی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
–
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos