اسلام آباد: برطانیہ میں نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی جانب سے کیا گیا احتجاج بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ایما پر رچایا گیا ڈرامہ ثابت ہوا۔ غیر ملکی لابیز کے ذریعے کیے گئے اس جھوٹے مظاہرے کی حقیقت ایک خاتون صحافی کے سوالات سے کھل کر سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ خاتون صحافی نے مظاہرین سے جب زہری کے حالات سے متعلق سوالات کیے تو وہ لاعلم نکلے اور جوابات دینے سے گریز کرتے رہے۔
مزید انکشاف ہوا کہ احتجاج میں شریک کئی افراد غیر مقامی تھے، جنہیں غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر لایا گیا۔ حیرت انگیز طور پر مظاہرین کو اُن افراد کے نام تک معلوم نہیں تھے جن کی تصویریں وہ ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔
کئی مظاہرین نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، بلکہ کبھی وہاں گئے بھی نہیں۔ یہ احتجاج جھوٹے نعروں، جعلی جذبات اور من گھڑت دعووں پر مبنی تھا۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے علاقے زہری میں حال ہی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر بھی کچھ گروہوں نے گمراہ کن تصاویر اور دعوے پھیلائے، جو دراصل “فتنۃ الہندوستان” کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
مقامی آبادی کی مدد سے سکیورٹی فورسز نے زہری کو دہشت گرد عناصر سے پاک کر کے علاقے میں امن بحال کیا۔ آج زہری کی سڑکیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں اور بچے بلا خوف و خطر اسکول جا رہے ہیں۔
بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد و تعاون نے امن و ترقی کا نیا دور شروع کیا ہے، جو بیرونی پروپیگنڈا کے منہ پر ایک واضح تمانچہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos